خطبات
مدراس سید سلیمان ندوی مرحوم کے سیرت النبی ﷺ پر دیے گئے آٹھ خطبات کا مجموعہ ہے ۔
کتاب کا موضوع نبی اکرم ﷺ کے آخری نبی ہونے کے دلائل ہے ۔ کتاب کا حجم صرف 150
صفحے ہیں ۔ لیکن اپنے موضوع اور سیرت النبی ﷺ کے تعارف پر بے مثال کتاب ہے ۔ کتاب
کا دوسرا خطبہ گویا کل کتاب کا خلاصہ ہے ۔ اس میں سید صاحب نے لکھا کہ آخری نبی
وہی وہ سکتا ہے جو دائمی نمونہ بن سکے اور دائمی نمونہ بننے کی چار شرائط ہیں:
تاریخیت: یعنی
اس کے حالات مستند ذرائع سے حاصل ہوں ۔
کاملیت: یعنی
اس کے تمام حالات ہمارے سامنے ہوں کچھ راز نہ ہو۔
جامعیت: یعنی
اس کی سیرت ہر طبقہ کی راہنمائی کر سکے ۔
عملیت: یعنی
وہ جس کی تعلیم دے اس پر خود بھی عمل کرکے دکھائے ۔
اس
کے بعد ایک ایک خطبہ میں ایک ایک موضوع کو لے کر اس کی تفصیلات کو پیش کیاہے ۔ اور
اس کو دلائل سے مکمل واضح کیا ہے ۔
کتاب
کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ انہیں چار باتوں کو دوسری بزرگ ہستیوں کے تقابل کے ساتھ
پیش کیا ہے ۔ جس سے دلیل خوب مضبوط ہوجاتی ہے ۔
اپنے
خطبات میں سید صاحب مرحوم نے یہ دعوی بھی کیا ہےکہ تدوین حدیث کی تاریخ کی وضاحت
میں انہیں اولیت حاصل ہے ۔ یعنی انہوں نے ہی سب سے پہلے یہ اس اعتراض کا جواب دیا
ہے کہ حدیث امام مالک کے زمانہ سے پہلے نہیں لکھی گئی ۔
آخر
کے دو خطبات پیغام محمد ﷺ کے لیے خاص ہیں کہ آخری نبی کا پیغام کیا ہے ۔
کتاب
"خطبات مدراس" سیرت النبی ﷺ کے اردو ذخیرہ کتب میں ایک ممتاز حیثیت کی
حامل ہے اور بلا شبہ "بہ قامت کہتر بہ قیمت بہتر" کی مصداق ہے ۔ تمام
اہل علم نے ان خطبات کوبہت سراہا ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کے طالب علم کو اس کا ضرور
مطالعہ کرنا چاہیے ۔
کتاب
بہت سے مکتبات سے چھپی ہے ۔ قیمت آج بھی سستی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں