قطبی کی جتنی شروحات موجود ہیں ان میں قطبی کا ترجمہ اور شرح کی گئی ہے جس سے بنیادی ضرورت پوری ہوجاتی ہے ۔ لیکن ایک چیز کی کمی باقی رہتی ہے اور وہ ہے تجزیہ اور تحلیل سے وضاحت کرنا ۔ قطبی کے موجودہ نوٹس میں قطبی کے ہر مقالہ اور مقالہ کی تمام فصول اور فصول میں موجود تمام اقول کا تعارف اور خلاصہ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ انداز ابھی تک قطبی شروحات میں دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس انداز سے ایک طرف قطبی سمجھنے میں مدد ملے گی تو دوسری طرف قطبی کی مباحث کو اور پوری قطبی کو انگلیوں پر یاد کرنا آسان ہوجائے گا۔ اس طریقہ سے اساتذہ کرام کو بھی فائدہ ملے گا کہ انہیں قطبی پڑھانے کا ایک نیا انداز مل جائے گا اور طلبہ کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔
ڈاؤنلوڈ لنک
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں